Showing posts with label کوثر نقوی. Show all posts
Showing posts with label کوثر نقوی. Show all posts

Friday, 18 April 2025

عشق محتاط رہا وہ بھی اس انداز کے ساتھ

 عشق محتاط رہا وہ بھی اس انداز کے ساتھ

سانس تک اس نے نہیں لی کسی ہمراز کے ساتھ

دشمنوں میں بھی رہوں میں تو قباحت کیا ہے

دوست بھی ملتے ہیں مجھ سے اسی انداز کے ساتھ

اس کے تاروں پہ رکھیں انگلیاں تو نے شاید

کیف کو ایسا نہیں ربط کسی ساز کے ساتھ

Wednesday, 24 July 2024

دل میں یوں تیری یاد آئی ہے

 دل میں یوں تیری یاد آئی ہے

جیسے دنیا یہیں سمائی ہے

عشق ہے تابِ دید سے محروم

حسن تو محوِ خود نمائی ہے

تجھ کو میں زندگی سمجھتا ہوں

اس لیے خوفِ بے وفائی ہے

Wednesday, 22 May 2024

ستارہ میری قسمت کا ذرا دیکھو کہاں ٹھہرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ستارہ میری قسمت کا ذرا دیکھو کہاں ٹھہرا

خدا ہے مدح خواں جس کا میں اُس کا مدح خواں ٹھہرا

وہ لمحہ جس میں تُو دریا سے پیاسا ہی نکل آیا

حیاتِ خضرؑ سے پوچھوں کہ وہ کتنا گراں ٹھہرا

تِری یادوں کے صدقے دل قریبِ عرش تھا کتنا

یہاں سے آہ اُٹھی اور وہاں جا کر دُھواں ٹھہرا

Monday, 20 May 2024

ہے بلندی کا نشاں نعلین اقدس آپ کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے بلندی کا نشاں، نعلینِ اقدس آپﷺ کی

چومتا ہے آسماں، نعلینِ اقدس آپﷺ کی

اُس زمیں کو دیکھتے ہیں رشک سے اہل فلک

رکھی جاتی ہے جہاں، نعلینِ اقدس آپﷺ کی

کیوں نہ ہم چشمِ تصور سے کریں اس کا طواف

لوحِ دل پر ہے عیاں، نعلینِ اقدس آپﷺ کی

Sunday, 18 April 2021

راز الفت کو عیاں پل میں یہ کر دیتی ہے

 رازِ الفت کو عیاں پل میں یہ کر دیتی ہے

آنکھ ہونٹوں سے بھی پہلے یہ خبر دیتی ہے

شدتِ کرب میں آ جاتی ہے اشکوں سے کمی

دل کو راحت مِرے یہ دیدۂ تر دیتی ہے

گُل یہ کی جائے تو مطلب ہے کہ سورج اُبھرا

شمع بجھ کر بھی اجالوں کی خبر دیتی ہے

Thursday, 15 April 2021

آزما لے ابھی تعریف ہنر جانے دے

 آزما لے، ابھی تعریفِ ہنر جانے دے

ناخدا کو، کسی طوفان سے گزر جانے دے

تیری فرقت میں، ہر اک سانس پہ موت آئے گی

اپنے ہی سامنے، بہتر ہے کہ مر جانے دے

تیرے کوچے سے پلٹنا نہیں، میرے بس میں

گرد بن کر، اسی کوچے میں بکھر جانے دے