Showing posts with label جمیل یوسف. Show all posts
Showing posts with label جمیل یوسف. Show all posts

Thursday, 1 April 2021

جو خیال آیا تمہاری یاد میں ڈھلتا رہا

 جو خیال آیا تمہاری یاد میں ڈھلتا رہا

دل چراغِ شام بن کر صبح تک جلتا رہا

ہم کہاں رکتے کہ صدیوں کا سفر درپیش تھا

گھنٹیاں بجتی رہیں اور کارواں چلتا رہا

کتنے لمحوں کے پتنگے آئے، آ کر جل بجھے

میں چراغِ زندگی تھا، تا ابد جلتا رہا

Sunday, 4 October 2020

ہوا چلی تو نشہ چھا گیا فضاؤں میں

 ہوا چلی تو نشہ چھا گیا فضاؤں میں

خیال ڈوب گیا دور کی صداؤں میں

نہ ہاتھ آئے مِرے دوڑتے ہوئے لمحے

سفر کٹا ہے مِرا، بادلوں کی چھاؤں میں

میں اپنے شہر کے نقش و نگار بھول گیا

کسی نے لوٹ لیا مجھ کو تیرے گاؤں میں

تری آنکھیں ترا حسن جواں تحریر کرتے ہیں

 تِری آنکھیں تِرا حسن جواں تحریر کرتے ہیں

زمیں کی پستیوں میں آسماں تحریر کرتے ہیں

کوئی موسم خزاں سے آشنا اس کو نہیں کرتا

ہم اپنے خون سے جو گلستاں تحریر کرتے ہیں

زمانے کی کوئی کروٹ اسے سنولا نہیں سکتی

ہم اپنی آنچ سے جو کہکشاں تحریر کرتے ہیں

Friday, 2 October 2020

شام وعدہ کے گزرتے پل ذرا آہستہ چل

 شامِ وعدہ کے گزرتے پل، ذرا آہستہ چل

کیا خبر پھر کون ہو گا کل، ذرا آہستہ چل

زخم پر رہنے دے تھوڑی دیر تک مرہم کی تہ

اے شفق کے ڈوبتے بادل، ذرا آہستہ چل

کچھ نظر آتا نہیں آنکھوں کو اے دریائے غم

سارے منظر ہو گئے جل تھل، ذرا آہستہ چل

Thursday, 1 October 2020

خود اپنی ذات کا نام و نشان بھول گئے

 خود اپنی ذات کا نام و نشان بھول گئے

رہا ہوئے تو پرندے اڑان بھول گئے

اس انہماک سے کار زمیں میں محو ہوئے

زمیں پہ چھایا ہوا آسمان بھول گئے

ہر امتحان میں پہلا سبق تو یاد آیا

کتاب عشق کہیں درمیان بھول گئے

Wednesday, 30 September 2020

صدا کا لوچ سخن کا نکھار لے کے چلے

 صدا کا لوچ سخن کا نکھار لے کے چلے

تِری نظر سے فسون بہار لے کے چلے

تِرے جمال کی صبح جواں تھی آنکھوں میں

جبیں پہ شام ستم کا غبار لے کے چلے

رہِ وفا میں متاعِ سفر کی بات نہ پوچھ

بس ایک زندگئ مستعار لے کے چلے

Tuesday, 29 September 2020

تیری طلب میں ایسے گرفتار ہو گئے

 تیری طلب میں ایسے گرفتار ہو گئے

ہم لوگ خود بھی رونقِ بازار ہو گئے

کیا خواب تھا کہ کچھ نہیں ٹھہرا نگاہ میں

کیا عکس تھا کہ نقش بہ دیوار ہو گئے

حدِ نظر بچھا تھا تری دید کا سماں

جو راستے تھے سہل وہ دشوار ہو گئے

Monday, 28 September 2020

لذت درد کا اظہار نہ ہونے پائے

 لذتِ درد کا اظہار نہ ہونے پائے

دیکھنا، لفظ گنہگار نہ ہونے پائے

دھوپ کی دشتِ بلا خیز میں ہم جلتے رہے

کسی سائے کے طلبگار نہ ہونے پائے

زیست میں درپئے آزار رہے وہ لمحے

جو تِری چسمِ فسوں کار نہ ہونے پائے

بھیڑ ایسی ہے کہ مجھ کو راستہ ملتا نہیں

 بھیڑ ایسی ہے کہ مجھ کو راستہ ملتا نہیں

گُل کوئی کھِلتا نہیں، شعلہ کوئی اٹھتا نہیں

اے مِرے شوقِ طلب تیرے جنوں کی خیر ہو

تُو نے کیا حدِ نِگہ کا فاصلہ دیکھا نہیں

اے غرورِ حسن میں تیرے بدن کا عکس ہوں

محوِ حیرت ہوں کہ تُو نے مجھ کو پہچانا نہیں

Sunday, 27 September 2020

اب تو اپنے جسم کا سایہ بھی بیگانہ ہوا

 اب تو اپنے جسم کا سایہ بھی بے گانہ ہُوا

میں تِری محفل میں آ کر اور بھی تنہا ہوا

وقفِ دردِ جاں ہوا،۔ محوِ غمِ دنیا ہوا

دل عجب شے ہے کبھی قطرہ کبھی دریا ہوا

تیری آہٹ کے تعاقب میں ہوں صدیوں سے رواں

راستوں کے پیچ و خم میں ٹھوکریں کھاتا ہوا

تعلقات کے زخموں کا ہوں ستایا ہوا

 تعلقات کے زخموں کا ہوں ستایا ہوا

جو شام آئی مِرا سایہ بھی پرایا ہوا

مٹے گا ذہن سے کب تیری یاد کا افسوں

ہزار صدیوں سے یہ بوجھ ہے اٹھایا ہوا

وہ ایک شخص ابھی دل میں چھپ کے بیٹھا ہے

وہ شخص جو کبھی اپنا کبھی پرایا ہوا