Tuesday, 27 October 2026

میں بجھ گیا ہوں تجھے راستے دکھاتا ہوا

 سپُردگی کا نشہ خُوشبوئیں لُٹاتا ہُوا

ہوا کے لمس سے اِک پھُول تھرتھراتا ہوا

بِچھڑتے وقت مجھے روکنے تو آئے گا

وہ میرے ہاتھ میں اِک ہاتھ کپکپاتا ہوا

میں آگے بڑھتا ہُوا منزلوں کی خُواہش میں

وہ میری رہ میں نئے راستے بِچھاتا ہوا

کہا یہ وقتِ سحر مجھ سے اِک ستارے نے

میں بُجھ گیا ہُوں تجھے راستے دِکھاتا ہوا

عجیب موڑ تھا ہم تم بِچھڑ رہے تھے مگر

کھڑا تھا پیڑ 🌳 کوئی ہم پہ مُسکراتا ہوا

جہاں پہ تُو نے میرے ساتھ بے وفائی کی

میں بیٹھ جاتا اُنہی راستوں میں گاتا ہوا


رضوان بابر

No comments:

Post a Comment