Showing posts with label وسیم عون نقوی. Show all posts
Showing posts with label وسیم عون نقوی. Show all posts

Thursday, 8 September 2022

دنیا میں ہے اس بات کا چرچا علی اصغر

 عارفانہ کلام منقبت سلام مرثیہ بر شہید معصوم


دنیا میں ہے اس بات کا چرچا علی اصغرؑ

ہیں تیر و کماں تیرا کھلونا علی اصغرؑ

تلوار تبسم تو فرس دستِ شہِؑ دیں

کس شان سے رن میں ہے اترتا علی اصغرؑ

خامہ ہے مؤذن تو ہر اک لفظ نمازی 

ہے نام تیرا قبلہ و کعبہ علی اصغرؑ

Wednesday, 7 September 2022

خلد بریں دے نہ مجھے دو جہان دے

عارفانہ کلام


"آ اے امامِ عصر! حرم میں اذان دے"*

خُلدِ بریں دے نہ مجھے دو جہان دے

کچا سہی پہ مجھ کو نجف میں مکان دے

عباسؑ کا علم ہے سجانا سرِ اُفق

فطرس یا جبرائیلؑ سی مجھ کو اڑان دے

وہ مال دے جو شہؑ کی عزا پر لٹاؤں میں 

اولاد وہ جو آلِ محمدﷺ پہ جان دے

Tuesday, 6 September 2022

یہ مرا دست ہنر نعت نہیں لکھ سکتا

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


یہ مِرا دستِ ہنر نعتﷺ نہیں لکھ سکتا

لکھنا چاہے ہے مگر نعت نہیں لکھ سکتا

کارِ توحید ہے اوصافِ پیمبرﷺ لکھنا

مجھ سا کم ظرف بشر نعت نہیں لکھ سکتا

لکھ کر روتا مجھے روتے ہیں ماں باپ مِرے

جانتے ہیں کہ پسر نعتﷺ نہیں لکھ سکتا

Monday, 5 September 2022

اک بادشہ حسن کی یہ نعت مبیں ہے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


اک بادشہ حسنﷺ کی یہ نعتِ مبیں ہے

ہر مِصرع یہاں حضرتِ یوسفؑ سے حسیں ہے

یوں تو شہِ لولاکﷺ کا مسکن ہے مدینہ

اعجازِ نبوتﷺ ہے کہ ہر دل کا مکیں ہے

میں بہر شفا انؐ کے مریضوں میں کھڑا ہوں

ششدر ہوں کہ عیسیٰؑ سا مسیحا بھی یہیں ہے

Sunday, 4 September 2022

جتنا علی کا علم تھا پوچھا نہیں گیا

 عارفانہ کلام منقبت سلام بر مولا علیؑ


جتنا علیؑ کا علم تھا پوچھا نہیں گیا

جتنے سخی تھے آپ سے مانگا نہیں گیا

اس کو سمجھ نہ آئیں گے جنت کے راستے

جو شخص کربلائے معلیٰ نہیں گیا

بِکنے گیا تھا رُخ پہ مَلے خاکِ نینوا

میرا کسی سے دام لگایا نہیں گیا