ایک کے ساتھ دوسرا کیا ہے
بت کے ہوتے ہوئے خدا کیا ہے
ہر کوئی مل رہا ہے چاہت سے
سوچتا ہوں معاملہ کیا ہے
ڈاکٹر ہوں میں، سب پتہ ہے مجھے
آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے
ایک کے ساتھ دوسرا کیا ہے
بت کے ہوتے ہوئے خدا کیا ہے
ہر کوئی مل رہا ہے چاہت سے
سوچتا ہوں معاملہ کیا ہے
ڈاکٹر ہوں میں، سب پتہ ہے مجھے
آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے
چاہ کر بھی میں ریاکار نہیں ہو سکتا
میں کبھی تجھ سا اداکار نہیں ہو سکتا
تُو اگرچہ ہے مِری پہلی محبت، لیکن
میں فقط تیرا طلبگار نہیں ہو سکتا
ہے کوئی شخص جو اس قفل کو کھولے
ورنہ بند کمرہ تو ہوا دار نہیں ہو سکتا
Sometimes-it's-too-hard-to-breathe
زندگی
تمام دکھ ہے
حاصل کیا ہے؟
آگہی کا عذاب یا فقط رنجِ رائیگانی
جرم کیا تھا؟
اشرف المخلوقات ہونا
وجودیت اک المیہ ہے نا؟
میں اپنی ایگزسٹینس سے نالاں و بیزار ہوا جاتا ہوں
وجودیت کا حاصل کیا؟
سارا کھیل ہی وجودیت کا ہے
جسم نہ ہوتا تو روح گناہ پہ مائل کیسے ہوتی؟
پھر انسان ہونے کا مطلب؟
کون سنے فریاد رے سائیاں
تن مٹی کا پنجرہ سائیں
روح کوئی پنچھی ہو جیسے
اور سانسیں صیاد
کون سُنے فریاد
کون سنے فریاد رے سائیاں