ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/٭تروینی/ترائلے
میرے سُورج
چار سُو اندھیرا ہے
کچھ تو روشنی بخشو
تم تو من کے سُورج ہو
لبنیٰ آصف
ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/٭تروینی/ترائلے
میرے سُورج
چار سُو اندھیرا ہے
کچھ تو روشنی بخشو
تم تو من کے سُورج ہو
لبنیٰ آصف
ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/٭تروینی/ترائلے
یاد
وقت کی ریت سرکتی جائے
خواب مجسّم ہونے تک
اپنے ماضی میں جیتے ہیں
لبنیٰ آصف
ٹپہ/ماہیا/ثلاثی/سہ حرفی/ہائیکو/٭تروینی/ترائلے
وقت عصر
زندگی شام کا ہے اک منظر
میری آنکھوں میں یاد کے بادل
اور بالوں پہ برف کا موسم
لبنیٰ آصف
عورت میٹھا خواب
عورت پھول ہے عورت خوشبو
عورت ہار سنگھار
عورت کے من موہن روپ سے
روشن ہے سنسار
عورت ماں ہے عورت بیٹی
عارفانہ کلام نعتیہ کلام
اے حبیبِﷺ خدا مرحبا مرحبا
شاہِ ہر دو سراﷺ مرحبا مرحبا
شب کو معراج کی ایک پل ہی لگا
کٹ گیا فاصلہ، مرحبا مرحبا
شاہِ شاہاں اشارہ کیا آپﷺ نے
چاند دو نیم تھا، مرحبا مرحبا
چار موسم تروینیاں
چاہتوں کے موسم میں
دل کی سرزمینوں ہر
بارشیں برستی ہیں
وصل کے زمانوں میں
ہجر پاؤں رکھتا ہے
لمحوں کی دھوپ نے وہ دکھائی ہیں جھلکیاں
منظر پہ آ گئیں سبھی جیون کی تلخیاں
کیا حال پوچھتے ہو، کبھی جا کے دیکھ لو
صحرا کی خامشی میں کسی کی اداسیاں
اس سال بارشوں کا سفر ہے بہت طویل
کب تک یونہی بناؤں گی کاغذ کی کشتیاں
ابر برسا یہاں بارش بھی ہوئی دیر تلک
اور اک شمع دریچے میں جلی دیر تلک
اس کو آنا ہے، نہیں وہ آنے والا
ذہن و دل میں بھی یہی بحث رہی دیر تلک
آب وافر بھی میسر ہو مگر بعض اوقات
ساتھ رہتی ہے کوئی تشنہ لبی دیر تلک