Showing posts with label صائم چشتی. Show all posts
Showing posts with label صائم چشتی. Show all posts

Friday, 17 May 2024

دیکھیں گے انبیاء بھی نظریں اٹھا اٹھا کے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دیکھیں گے انبیاء بھی نظریں اٹھا اٹھا کے

محشر میں جب محمدﷺ آئیں گے مسکرا کے

چاہیں گے جو محمدﷺ وہ ہی خداﷻ کرے گا

سب اختیار محشر اُنﷺ کو عطا کرے گا

بخشے گی انؐ کی رحمت مجرم بلا بلا کے

اک طرف عاصیوں کو وہ بخشوا رہے ہیں

Wednesday, 19 July 2023

شہسوار کربلا کی شہسواری کو سلام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

شہسوارِ کربلا کی شہسواری کو سلام 


رسمِ عشاق ہے کہ وفا کرتے ہیں

یعنی ہر حال میں حق اپنا ادا کرتے ہیں

حوصلہ حضرت شبیرؑ کا اللہ اللہ

سر جدا ہوتا ہے اور شکرِ خدا کرتے ہیں

اک طرف دنیا کی سب راحت تھی اور آرام تھا

Friday, 21 October 2022

محمد مصطفیٰ آئے بہاروں پر بہار آئی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمد مصطفیٰﷺ آئے بہاروں پر بہار آئی

زمیں کو چومنے جنت کی خوشبو بار بار آئی

جناب آمنہؑ کا چاند جب چمکا زمانے میں

قمر کی چاندنی قدموں پہ ہونے نثار آئی

حلیمہ دو جہاں قربان ہوں تیرے مقدر پر

تِرے کچے سے گھر میں رحمتِ پروردگار آئی

Thursday, 20 October 2022

یا محمد محمد میں کہتا رہا نور کے موتیوں کی لڑی بن گئی

  عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یا محمدﷺ محمدﷺ میں کہتا رہا نور کے موتیوں کی لڑی بن گئی

آیتوں سے ملاتا رہا آیتیں پھر جو دیکھا تو نعتِ نبیﷺ بن گئی

کون ہے جو طلبگارِ جنت نہیں یہ بھی تسلیم جنت ہے باغِ حسین

حسنِ جنت کو جب بھی سمیٹا گیا مصطفیٰؐ کے نگر کی گلی بن گئی

جب کیا تذکرہ حسن سرکارﷺ کا والضحیٰ پڑھ لیا والقمر کہہ دیا

آیتوں کی تلاوت بھی ہوتی رہی نعت بھی بن گئی بات بھی بن گئی

Thursday, 13 October 2022

نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


نوری محفل پہ چادر تنی نور کی نور پھیلا ہوا آج کی رات ہے

چاندنی میں ہیں ڈوبے ہوئے دو جہاں کون جلوہ نما آج کی رات ہے

عرش پر دھوم ہے فرش پر دھوم ہے، ہے وہ بدبخت جو آج محروم

پھر یہ آئے گی شب کِس کو معلوم ہے ہم پہ لطفِ خدا آج کی رات ہے

مومنو! آج گنجِ سخا لُوٹ لو، لُوٹ لو اے مریضو! شفا لُوٹ لو

عاصیو! رحمتِ مصطفیٰؐ لُوٹ لو ، بابِ رحمت کُھلا آج کی رات ہے

Wednesday, 31 August 2022

کرم کا مخزن سخا کا مرکز عطا سراپا جناب زہرا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کرم کا مخزن، سخا کا مرکز، عطا سراپا جنابِ زہراؑ

نبیؐ کی صورت نبیؐ کی سیرت نبیؐ کا نقشہ جنابِ​ زہرا

رسولِ​ اعظمﷺ  کی پیاری دختر شہید اعظمؑ کی پاک مادر

جنابِ​ شیر خداؑ کی بانو، جناں کی ملکہ جنابِ زہرا

سراپا رحمت سراپا راحت سراپا عفت سراپا عصمت

رسول اکرمﷺ کے دل ٹھنڈک بتول اظہرا جنابِ زہرا

آ غم شبیر آ سینے لگا کے چوم لوں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آ، غمِ شبیرؑ آ، سینے لگا کے چوم لوں

کربلا کی خاک کو آنسو پِلا کے چوم لوں

آ میرے اصغرؑ صدا دیتی تھیں صغراؑ رات دن

آ تیری راہوں کو میں پلکیں بِچھا کے چوم لوں

یوں مخاطب لاشۂ اکبرؑ سے تھے ابنِ علیؑ

اٹھ میرے بیٹے تجھے دل میں بِٹھا کے چوم لوں

Wednesday, 20 July 2022

تو شاہ خوباں تو جان جاناں ہے چہرہ ام الکتاب تیرا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


تُو شاہِ خوباں، تُو جانِ جاناں، ہے چہرہ اُم الکتاب تیراﷺ

نہ بن سکی ہے، نہ بن سکے گا، مثال تیری جواب تیراﷺ

تُو سب سے اول، تو سب سے آخر، ملا ہے حسنِ دوام تجھ کو

ہے عمر لاکھوں برس کی تیری، مگر ہے تازہ شباب تیراﷺ

خدا کی غیرت نے ڈال رکھے ہیں تجھﷺ پہ ستر ہزار پردے

جہاں میں بن جاتے طُور لاکھوں جو اک بھی اٹھتا حجاب تیراﷺ