Wednesday, 31 August 2022

کرم کا مخزن سخا کا مرکز عطا سراپا جناب زہرا

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کرم کا مخزن، سخا کا مرکز، عطا سراپا جنابِ زہراؑ

نبیؐ کی صورت نبیؐ کی سیرت نبیؐ کا نقشہ جنابِ​ زہرا

رسولِ​ اعظمﷺ  کی پیاری دختر شہید اعظمؑ کی پاک مادر

جنابِ​ شیر خداؑ کی بانو، جناں کی ملکہ جنابِ زہرا

سراپا رحمت سراپا راحت سراپا عفت سراپا عصمت

رسول اکرمﷺ کے دل ٹھنڈک بتول اظہرا جنابِ زہرا

ہے غیر ممکن کہ ان کے در سے کوئی سوالی بھی آئے خالی

قسیم جنت،۔ قسیم کوثر،۔ قسیم دنیا،۔ جنابِ زہرا

تمام حوریں کنیزیں ان کی، غلام ان کے سبھی فرشتے

مگر چلاتی ہیں خود ہی چکی، کرم کا دریا جنابِ زہرا

فدا ہے صائم غلام ان پر، درود ان پر، سلام ان پر

ہیں میرا دونوں جہاں میں واللہ فقط سہارہ جنابِ زہرا


صائم چشتی

No comments:

Post a Comment