Wednesday, 31 August 2022

روشنی، چاند، ستارہ ہیں تمہاری آنکھیں

 روشنی، چاند، ستارہ ہیں تمہاری آنکھیں

میری چاہت کا سہارہ ہیں تمہاری آنکھیں

ان ہی آنکھوں کی چمک سے مِرا دل ہے روشن

میری قسمت کا ستارہ ہیں تمہاری آنکھیں

جب بھی پوچھا گیا مجھ سے کہ یہاں کیا ہے حسِین

میں نے برجستہ پکارا، ہیں تمہاری آنکھیں

مجھ سے تعریف کوئی حسن کی پوچھے تو کہوں

حسن ہی سارے کا سارا ہیں تمہاری آنکھیں

حکم دیتی ہیں سدا پیار محبت کا مجھے

ایک منصف سا ادارہ ہیں تمہاری آنکھیں

قہر میں ہوں تو جلا دیتی ہیں سارا گلشن

گویا شعلہ ہیں شرارہ ہیں تمہاری آنکھیں

قابلِ دید ہیں خود بھی کِسی منظر کی طرح

خوبصورت سا نظارہ ہیں تمہاری آنکھیں

تم نے حیدر کو محبت کی اجازت دے دی

ایک مثبت سا اشارہ ہیں تمہاری آنکھیں


فرقان حیدر

No comments:

Post a Comment