عارفانہ کلام حمدیہ و نعتیہ کلام
مستحق حمد و ثنا کا خدائے وہاب
جس نے دی آنکھ ہمیں آنکھ کو دی نور سے آب
کھول دی چشمِ بصارت بجمالِ ظاہر
جس سے ممتاز نگاہوں میں خوب و خراب
دل کو دی چشمِ بصیرت بکمالِ باطن
جس کی رو سے متمیز ہیں خطا و ثواب
ساری تعریفیں ہیں اس ربِ دو عالم کے لیے
جس نے بینائی کی آنکھوں میں رکھی تب و تاب
نعت و توصیف ہے اس ذاتِ مقدس کے لیے
دل کی بند آنکھ کے جس ذات نے کھولے ابواب
ختم جس ذاتﷺ پہ ہے عین نبوت کا کمال
خوشہ چیں جن کے ہیں انسان و ملک اور دواب
طیب قاسمی گنگوہی
No comments:
Post a Comment