ختم نبوت
اک نبوت ہی نہیں ختم نبوت بر دوش
اک صحیفہ ہی نہیں ہاتھ میں اعجازی کتاب
ذاتِ خاتمﷺ میں نبوات کے سارے انوار
ذاتِ قرآں میں ہدایات کے سارے ابواب
کیسے اقوام و مِلل میں نہ پہنچتی یہ ضیا
جبکہ جامع بھی تھی، خاتم بھی تھی ذات و کتاب
منبعِ سرِ سلف، مصدرِ انوارِ خلف
جس سے ہیں سارے نبی اور ولی فیض مآب
طیب قاسمی گنگوہی
No comments:
Post a Comment