Showing posts with label نیر جونپوری. Show all posts
Showing posts with label نیر جونپوری. Show all posts

Wednesday, 28 January 2026

شہ دیں کی اطاعت چاہتا ہوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محبت کی سعادت چاہتا ہوں

شہِ دیں کی اطاعت چاہتا ہوں

ہیں فتنے ہر طرف مولا کرم کر

میں ایماں کی حفاظت چاہتا ہوں

طفیلِ حضرت صدیق اکبرؓ

میں باتوں میں صداقت چاہتا ہوں

Friday, 4 October 2024

فرشتے اپنے پروں میں انہیں چھپاتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فرشتے اپنے پروں میں انہیں چھپاتے ہیں

نبیؐ کی شان میں جو محفلیں سجاتے ہیں

ہزاروں کوششیں کرتے ہیں صاحب ثروت

مگر پہنچتے ہیں طیبہ جنہیں بلاتے ہیں

جو اک اشارہ صحابہ کو کر دیں شاہِ امم

 خدا کی راہ میں وہ گھر بار سب لٹاتے ہیں

Thursday, 3 October 2024

فضل خدا سے صاحب قرآن ہو گئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فضلِ خدا سے صاحب قرآن ہو گئے

ہم عاصیوں کے آپﷺ نگہبان ہو گئے

بے مثل و بے مثال ہیں افعالِ مصطفیٰﷺ

مکہ کے لوگ دیکھ کے حیران ہو گئے

عشاقِ مصطفیٰﷺ کو ملا تھا وہ حوصلہ

ہر ہر ادا سے آقاﷺ پہ قربان ہو گئے

Tuesday, 1 October 2024

لکھوں نبی کی نعت جو سلطان نعت ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لکھوں نبیؐ کی نعت جو سلطان نعت ہے

آیاتِ بَیِّنات میں عنوانِ نعت ہے

شہر نبیؐ کے کوچہ و بازار کی صدا

"ہر شعبہ حیات میں امکانِ نعت ہے"

کرتا ہوں مصطفٰیﷺ کی ثناء خوانی اس لیے

بخشش کے واسطے مِرے دامانِ نعت ہے