حدیثِ نسواں
علم و ادب سے آج ہر اک گھر ہے بوستاں
فنی، تمدنی، ہوئیں حاصل ترقیاں
یہ اک کرشمہ شہ عثمان ہے اب یہاں
لڑکوں کی طرح پاتی ہیں اسناد لڑکیاں
بنیاد عہد شہ میں ہوئی گرل گائیڈ کی
اس دور میں زنانہ کلب کی بنا ہوئی
قائم ہوئی ہیں انجمنیں اور بھی یہاں
جلسے کہیں ہیں اور کہیں بزمِ سخنوراں
محرومِ علم اب نہ تو لڑکے نہ لڑکیاں
گھر گھر سے اب ترقی تعلیم ہے عیاں
ممنون و مطمئن نظر آتے ہیں آج ہم
سرکار کے طفیل سے کرتے ہیں راج ہم
بشیرالنساء بشیر
No comments:
Post a Comment