Thursday, 18 June 2026

میں خوش کیسے رہ سکتا ہوں

 میں خوش کیسے رہ سکتا ہوں


سب کے پاس سب کچھ ہے

سب کی مرادیں پوری ہو گئیں

سب کے خواب

تعبیر کا رس پا کر رسیلے ہو گئے

اور میں؟

 میرے خواب

آج بھی خواب ہیں

میری مرادیں

مجھے نامرادی کے داغ سوا کچھ نہیں دے سکیں

میں خوش کیسے رہ سکتا ہوں

جبکہ میں نے کبھی ان کی طرف نہیں دیکھا

جن کے پاس وہ نہیں

جو میرے پاس ہے

بلکہ ان کو دیکھا 

جن کے پاس وہ ہے

جو میرے پاس نہیں

میں خوش کیسے رہ سکتا ہوں


جیم جاذل

No comments:

Post a Comment