دامن میں اس کے جو تھا لُٹا کر چلا گیا
اک خُواب سا مُجھے وہ دِکھا کر چلا گیا
آیا تھا چند روز وہ مہماں زمیں پر
تارا وہ عرش کا تھا جو آ کر چلا گیا
کچھ پھُول جیسے رِشتے تھے مُٹھی میں اُس کی قید
یادوں کی خُود صلِیب اُٹھا کر چلا گیا
دامن میں اس کے جو تھا لُٹا کر چلا گیا
اک خُواب سا مُجھے وہ دِکھا کر چلا گیا
آیا تھا چند روز وہ مہماں زمیں پر
تارا وہ عرش کا تھا جو آ کر چلا گیا
کچھ پھُول جیسے رِشتے تھے مُٹھی میں اُس کی قید
یادوں کی خُود صلِیب اُٹھا کر چلا گیا
بند آنکھیں کروں اور خواب تمہارے دیکھوں
تپتی گرمی میں بھی وادی کے نظارے دیکھوں
اوس سے بھِیگی ہوئی صُبح کو چھُو لوں جب میں
اپنی پلکوں پہ میں اشکوں کے ستارے دیکھوں
اب تو ہر گام پہ صحرا و بیاباں میں بھی
اپنی وادی کے ہی صدقے میں نظارے دیکھوں
یاد آتا ہے مُجھے ریت کا گھر بارش میں
میں اکیلی تھی سرِ راہگزر بارش ⛆ میں
وہ عجب شخص تھا ہر حال میں خُوش رہتا تھا
اس نے تا عُمر کِیا ہنس کے سفر بارش میں
تم نے پُوچھا بھی تو کس موڑ پہ آ کر پُوچھا
کیسے اُجڑا تھا چہکتا ہُوا گھر بارش میں