جانے کیسی نفرت ہے برہمی نہیں جاتی
روز خُون پیتے ہیں، تشنگی نہیں جاتی
کِتنے ہی چراغوں کو گُل کِیا زمانے میں
پھر بھی اے ہوا! تیری خُودسری نہیں جاتی
دُوریاں مِٹاتے ہیں لاکھ ہم زمانے سے
اُن کے دل سے لیکن یہ بے رُخی نہیں جاتی
دوستوں کے طعنے سے، دُشمنوں کی گالی سے
یار! میرے لہجے کی شبنمی نہیں جاتی
جانے خوف کیسا ہے دل میں ایک مُدت سے
جسم کے حِصاروں سے تھرتھری نہیں جاتی
ایک بے خطا راقم کی ہوئی سزا جب سے
کاغذی اصولوں کی خامشی نہیں جاتی
عمران راقم
محمد حسن عمران
No comments:
Post a Comment