Thursday, 19 November 2026

ہم زندگی کی راہ میں تنہا کہاں رہے

 ہم زندگی کی راہ میں تنہا کہاں رہے

وہ بھی ہمارے ساتھ رہے ہم جہاں رہے

پھِر ہم نے ان سے پُوچھ لِیا تُم کہاں رہے

پھر کیا ہمیں ہُوا کہ ہم بدگُماں رہے

پر کیا کریں کہ دل نے گوارہ نہیں کیا

ہر چند ہم نے چاہا کوئی رازداں رہے

تکمیلِ بندگی بھی کبھی ہو ہی جائے گی

میرا سرِ نیاز تِرا آستاں رہے

فرمان غم بھی چاہیے اس زندگی کے ساتھ

ایسا نہ ہو تو لذّتِ غم پھر کہاں رہے


فرمان ضیائی

No comments:

Post a Comment