جب سے میں رمزِ انالحق سے خبردار ہُوا
دین و ایماں سے گیا،۔ آپ سے بیزار ہوا
صرف موسیٰ ہی نہیں دِید سے ہیں سب محروم
آج تک کس کو کُھلا آپ کا دیدار ہوا
جس نے سُونگھی نہیں دُنیا میں کبھی بُوئے وجود
دامِ اُلفت میں وہ پھر کس کے گرِفتار ہوا
چشمِ میگوں نے تِری کر دیا سرشار جِسے
پھر وہ بے خُود ہوا ایسا کہ نہ ہوشیار ہوا
لائیں ایمان کبھی حق پہ وہ ممکن ہی نہیں
اپنی ہستی کا اسد! جن کو نہ اِقرار ہوا
اسد چشتی
سید تصدق علی اسد
No comments:
Post a Comment