Monday, 2 November 2026

زندگی کے سفر میں ساتھ ہو تم

 زندگی کے سفر میں ساتھ ہو تم

میرا دل💕، میری کائنات ہو تم

دیکھ کر جس کو دیکھتی ہی رہوں

وہ سحر، وہ حسِین رات ہو تم

تم ہی سب کچھ ہو جو بھی کچھ ہو مِرے

میری جِیت اور میری مات ہو تم

دل ہو بے کل جو بات سُننے کو

وصل کی، پیار کی وہ بات ہو تم

جس سے روشن ہو یاد کا آنگن

ہاں ستاروں کی وہ برات ہو تم

تم سے دُوری کا کس طرح سوچوں

اے مِری جاں! مِری حیات ہو تم


شازیہ عالم شازی

No comments:

Post a Comment