Showing posts with label دیوی روپ کماری. Show all posts
Showing posts with label دیوی روپ کماری. Show all posts

Monday, 22 July 2024

کوئی کہتا ہے دھرم خلق میں کھویا اس نے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کوئی کہتا ہے دھرم خلق میں کھویا اس نے

کوئی کہتا ہے کہ نام اپنا ڈبویا اس نے

کوئی جل بھُن کے حسد سے یہی کرتا ہے سخن

رام ایسا ہو کٹے اس کی زباں اس کا دہن

کم سنی میں تو یہ ہرگز بھی نہ تھا اس کا چلن

جب جواں ہونے کو آئی تو سیکھا ہے یہ فن

Sunday, 14 July 2024

ملا ہے تب مصطفیٰ سا بندہ خدا خدا کر خدا خدا کر

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دعائیں مانگی ہیں ہم نے برسوں جھکا کے سر ہاتھ اٹھا اٹھا کر

ملا ہے تب مصطفیٰﷺ سا بندہ خدا خدا کر خدا خدا کر

پیوں گی میں گنگا جل نہ ساقی گناہ سمجھوں جو دے برہمن

ثواب لے لے میں تیرے صدقے شراب طاہر پلا پلا کر

برنگ گل داغ حب حیدرؑ ہمارے سینے میں ہے نمایاں

یہ پھول رکھا ہے ہم نے دل میں بتوں سے نظریں بچا بچا کر

Wednesday, 3 July 2024

گل ریاضِ امامت علی جناب علی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

در مدح مولیٰ علیؑ


گلِ ریاضِ امامت علیؑ جنابِ علیؑ

ہے چیدہ پھول گلوں میں یہی گلاب علیؑ

عطا میں فردِ شجاعت میں لا جواب علیؑ

جوﷺ منتخب ہیں بشر ان میں انتخاب علیؑ

رسولِ پاکؐ جو خورشید ہیں قمر ہیں علیؑ

نبیؐ کی قوتِ بازو علیؑ، سپر بھی علیؑ

Thursday, 27 June 2024

زینت حجلۂ عفت ہیں جناب زہرا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

اقتباس از قصیدہ بحضور سیدۃ النساءؑ


زینتِ حجلۂ عِفّت ہیں جنابِ زہراؑ

رونقِ کشور عصمت ہیں جنابِ زہراؑ

خلق میں حق کی ودیعت ہے جنابِ زہراؑ

پرتوِ مہر نبوتﷺ ہیں جنابِ زہراؑ

باپ کی طرح سے یکتائے زمانہ یہ ہوئیں

مختصر یہ ہے کہ دنیا میں یگانہ یہ ہوئیں

Tuesday, 9 August 2022

ہے آج بھی زمانے میں چرچا حسین کا

عارفانہ کلام منقبت سلام


ہے آج بھی زمانے میں چرچا حسینؑ کا

چلتا ہے ملک ملک میں سِکہ حسین کا

بھارت میں گر وہ آتا تو بھگوان کہتے ہم

ہر ہندو نام پوجا میں جپتا حسین کا

مذہب کی کوئی بات نہیں دل کی بات ہے

ہر حق پرست دل سے ہے شیدا حسین کا