Wednesday 3 July 2024

گل ریاضِ امامت علی جناب علی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

در مدح مولیٰ علیؑ


گلِ ریاضِ امامت علیؑ جنابِ علیؑ

ہے چیدہ پھول گلوں میں یہی گلاب علیؑ

عطا میں فردِ شجاعت میں لا جواب علیؑ

جوﷺ منتخب ہیں بشر ان میں انتخاب علیؑ

رسولِ پاکؐ جو خورشید ہیں قمر ہیں علیؑ

نبیؐ کی قوتِ بازو علیؑ، سپر بھی علیؑ


جنابِ فاطمہ بنتِ اسد کے لال علیؑ

جہاں میں بعدِ محمدﷺ کے بے مثال علیؑ

ہر ایک علم میں کامل علیؑ، کمال علیؑ

نبیؐ کے خاص تو منظورِ ذوالجلال علیؑ

یقین جانیے بھاری اس کا پلا ہے

کہ جس کو حیدرِ کرّار سے تولّا ہے


علیؑ حبیبِ خدا، ایلیا علیؑ عابد

علیؑ شہید، علیؑ شاہِ دیں، علیؑ شاہد

علیؑ تقی و علیؑ مُتقی، علیؑ قاعد

علیؑ وحید، علیؑ حامد و علیؑ واحد

جو کہہ گئے ہوں یہ کیا ہے نجانے کیا کہتے

خدا کا ڈر ہے علیؑ کو نہیں خدا کہتے


دیوی روپ کماری

No comments:

Post a Comment