Sunday 28 July 2024

خانۂ دل کو درودوں سے سجایا ہوا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خانۂ دل کو درودوں سے سجایا ہوا ہے

آپؐ کے ذکر نے ہر غم سے بچایا ہوا ہے

اشک پلکوں پہ لکھے جاتے ہیں کیفیت دل

نیند نے روح میں اک خواب جگایا ہوا ہے

نغمۂ عشقِ نبیﷺ گونج رہا ہے ہر سُو

سینۂ دہر میں قرآن سمایا ہوا ہے

اُس کی خوشبو سے مہکتا ہے مِرا گھر آقاؐ

آپﷺ کے شہر سے اک آدمی آیا ہوا ہے

ہم پہ لازم ہے کہ اُس نام پہ مر مٹیے سلیم

جس نے اللہ کو گرویدہ بنایا ہوا ہے


 سلیم کوثر

No comments:

Post a Comment