Tuesday, 30 July 2024

علی کے چاہنے والوں کے دل کالے نہیں ہوتے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


علیؑ کے چاہنے والوں کے دل کالے نہیں ہوتے

جہاں نورِ ولایت ہو وہاں تالے نہیں ہوتے

علیؑ زادوں نے بتلایا تحفظ کر کے عثماںؓ کا

جو رکھیں بُغض عثماںؓ سے علیؑ والے نہیں ہوتے

سرِ غار آپؐ کے دشمن ہوئے خود سے مخاطب یوں

اگر ہوتے یہیں دونوں تو یہ جالے نہیں ہوتے

صحابہؓ سے عداوت بغضِ حیدرؑ کی نشانی ہے

علیؑ کے وہ کسی صورت بھی متوالے نہیں ہوتے

علیؑ کے پیار نے نادر جِلا بخشی ہے ایماں کو

بھٹکتے ہیں وہ، حیدرؑ کے جو سنبھالے نہیں ہوتے


ابوبکر نادر

No comments:

Post a Comment