نبیﷺ کے شہر میں زینہ بہ زینہ آ گیا ہوں
مِری تصویر کھینچو، میں مدینہ آ گیا ہوں
مجھے تشہیر سے اب کوئی بدہضمی نہ ہو گی
میں اپنے ساتھ لے کر کارمینا آ گیا ہوں
برائے آخرت کتنی کمائی کر رہا ہوں
عبادت بھی میں سوشل میڈیائی کر رہا ہوں
نمایاں تم مِری تصویر میں احرام کر دو
مِری تنہائی کی اک اک عبادت عام کر دو
خدا کی رحمتوں سے میں نے دامن بھر لیا ہے
پتہ چل جائے سب کو میں نے عمرہ کر لیا ہے
ہم اپنا منہ دکھائیں بھلا روز جزا کیا؟
نہیں ہو کیمرہ جب پاس تو حج کا مزا کیا؟
میں اب بن کے نمائش کا قرینہ آ گیا ہوں
مِری تصویر کھینچو، میں مدینہ آ گیا ہوں
خالد عرفان
No comments:
Post a Comment