عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نغمہ ملک جو گائیں وہ تسبیحِ فاطمہؑ
حیدرؑ جو گُنگنائیں وہ تسبیح فاطمہؑ
جو خود نبیﷺ سُنائیں وہ تسبیح فاطمؑہ
جبریلؑ لے کے آئیں وہ تسبیح فاطمہؑ
یہ وہ ہیں جن سے عورتیں دُنیا کی باشرف
خُود عصمت بتولؑ ہے کانِ دُرِ نجف
طاقت خدا کے نام کی تسبیح فاطمؑہ
قدرت نے انتظام کی تسبیح فاطمہؑ
گردش ہے صبح و شام کی تسبیح فاطمؑہ
خواہش ہر اک غلام کی تسبیح فاطمؑہ
سب جہاں کا پردہ ہے چادر بتولؑ کی
مریمؑ سے بھی سوا ہے یہ بیٹی رسولؐ کی
الفاظ کی روانی ہے تسبیحِ فاطمہؑ
اسلام کی جوانی ہے تسبیحِ فاطمہؑ
دنیائے فہم و معنی ہے تسبیحِ فاطمہؑ
ہو کربلا تو پانی ہے تسبیحِ فاطمہؑ
تسبیحِ فاطمہؑ میں بھی شامل امام ہے
اس کے ہر ایک دانے میں الله کا نام ہے
صفدر ہمدانی
No comments:
Post a Comment