رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
شفٹنگ/Shifting
شفٹنگ کے دوران نہ جانے
کیا کیا چیزیں ٹوٹ گئی تھیں
کچھ آئینے کچھ برتن اور کچھ گملے بھی ٹوٹے تھے
لیکن ٹھیک سے یاد نہیں ہے
لیکن اتنا یاد ہے مجھ کو
سب سے پہلے دل ٹوٹا تھا
رضا حیدری
No comments:
Post a Comment