Thursday, 25 July 2024

ان کا دیدار مجھے وقت نزع ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ان کا دیدار مجھے وقت نزع ہو جائے

زندگی تیرا ہر اک فرض ادا ہو جائے

قبلہ رخ ہو کے مجھے یاد مدینہ آئے

سجدۂ عشق میرا کیسے قضا ہو جائے

جالیوں سے بھی میرا آگے مقدّر لکھنا

چادر عشق پکڑ لوں تو مزہ ہو جائے

ان کی چاہت میں میری آنکھ ہمیشہ نم ہو

اس سے پہلے کہ میرا اشک سزا ہو جائے

ان کی سنّت کے تقدس میں رحم عام کروں

ہرّا گنبد میری نیکی کی جزا ہو جائے

میرا تجھ سے تعلق میرے رحمان و رحیم

میرے مالک میری ترجیع یہ رضا ہو جائے


سیدہ مہرو مصور صلاح الدین

No comments:

Post a Comment