Tuesday, 30 July 2024

فصیل کعبہ ہوئی شق کہاں علی آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


فصیلِ کعبہ ہوئی شق، کہاں علیؑ آئے 

خدا بھی خوش ہے کہ اس کے یہاں علیؑ آئے

بتا گئے تھے سبھی کو وہ رات ہجرت کی

جہاں سے جائیں محمدﷺ وہاں علیؑ آئے 

بدر کا معرکہ درپیش ہو کہ خیبر ہو

پکارا جائے مدد کو جہاں، علیؑ آئے

علیؑ، خدا کا بھی اک نام ہے، سو مشکل میں

خدا نے خود یہ کہا ہے، یہاں علیؑ آئے 

ذرا سا غور تو کر، چودھویں رجب کا چاند

بتا رہا ہے  شہِ دو جہاںﷺ علیؑ آئے


صائمہ آفتاب

No comments:

Post a Comment