عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جنت البقیع ہو میرا ٹھکانہ کاش
ہو جاؤں ایک روز مدینے روانہ کاش
ہوتا رسولِ پاکﷺ کے شانہ بشانہ کاش
ہوتا مِرا زمانہ بھی اُن کا زمانہ کاش
ہو کر رہوں میں صرف خدا اور رسول کا
ہو میرا پھر کسی سے کوئی واسطہ نہ کاش
ہو جائے سرخرو مِری دنیا و آخرت
قربان مصطفٰیؐ پہ ہو میرا گھرانہ کاش
پَل پَل حضورِ پاک کی ہوتی مجھے خبر
روح القدس سے ہوتا مِرا دوستانہ کاش
موت آئے مجھ کو مسجدِ نبوی کے صحن میں
جا کر وہاں بنُوں میں اجل کا نشانہ کاش
خلدِ بریں میں پاؤں نبیؐ کے میں چومتا
لاتا مجھے جہان میں میرا خدا نہ کاش
رستم نامی
No comments:
Post a Comment