عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
جھلسا رہی تھی جب ہمیں اپنی خطا کی دھوپ
ایسے میں ابر بن گئی صلے علٰی کی دھوپ
لے جاتی کفر تک ہمیں یہ مفلسی کی دھند
ہوتی نہ گر حضورؐ کے جود و سخا کی دھوپ
🌻فہمِ بشر کو سائباں،۔ اُمّی کا انکسار🌻
ورنہ اسے جلاتی تھی کبر و انا کی دھوپ
اک ابرِ بے وفائی نے ہر سمت شام کی
روشن جہاں کو کر گئی اہلِ وفا کی دھوپ
معنی طہارتوں کے چمکنے لگے تمام
اہلِ کسا نے بانٹ دی یوں انما کی دھوپ
☾بدرالدجیٰ کی چاندنی،۔ راتوں کی زندگی☽
سانسیں دنوں کو بخشے ہے شمس الضحیٰ کی دھوپ
تسنیم ہوں گے ابرِ شفاعت کی چھاؤں میں
ہم تک پہنچ نہ پائے گی روزِ جزا کی دھوپ
تسنیم عباس قریشی
No comments:
Post a Comment