Showing posts with label اسرار لکوی. Show all posts
Showing posts with label اسرار لکوی. Show all posts

Friday, 23 September 2022

میں تمہیں بس فقط ایک بار دیکھنا چاہتا ہوں

 میں تمہیں بس فقط ایک بار

ساتھ لے جا کر اہرامِ مصر کے سائے میں

دیکھنا چاہتا ہوں

میں چاہتا ہوں

تمہیں خداؤں کا اختتام محسوس ہو 


اسرار احمد لکوی

Saturday, 10 September 2022

ایک سو تیس 130 کلومیٹر

ایک سو تیس 130 کلومیٹر


مجھے ہر اس چیز سے نفرت ہے 

جو مجھے تم سے

دوری کا احساس دلاتا رہتا ہے

میں ہائی وے پر 

اس سمت سے آنا ترک کر رہا ہوں

Tuesday, 6 September 2022

میں تین راتوں سے جاگ رہا ہوں

 میں خوش ہوں


میں تین راتوں سے جاگ رہا ہوں

مجھے پھر سے

بے خوابی کے دورے پڑ رہے ہیں

حالانکہ مجھے جیسا کہا گیا

میں نے ویسے کیا

Monday, 5 September 2022

لمس کا اثر

 تمہارے لمس کا اثر ہے

کہ وجود ابھی کئی بیماریوں میں ہے

مگر سکون میں ہے

لوگ کہتے ہیں؛

نفسیات کے ماہر سے ملو

وہ نہیں جانتے

Monday, 20 June 2022

کسی کی عینک کو مسئلہ ہے

 کسی کی عینک کو مسئلہ ہے


تمہارے جانے سے

اور کچھ بھی نہیں ہوا ہے 

بس وہ راستے کہ جن کی فٹ پاتھ پہ چلتے چلتے 

میں تمہارا ہاتھ پکڑنے کی جتن کرتا اور ہار جاتا 

نڈھال سے ہیں