Showing posts with label اعظم بیگ. Show all posts
Showing posts with label اعظم بیگ. Show all posts

Tuesday, 11 May 2021

دیکھ سکتے ہو تو دیکھ لو میں نوید انقلاب ہوں

 دیکھ سکتے ہو تو دیکھ لو 

میں نوید انقلاب ہوں 

ابھر رہا ہوں نئی آب و تاب کے ساتھ 

اور تم 

ڈوب رہے ہو اپنے تمام تر مکر و فریب 

اور خود نمائی کے ساتھ 

Monday, 10 May 2021

اک زمانہ تیری محبت میں

 اک زمانہ تیری محبت میں

عید کے دن اداس بیٹھا ہے

ساری خوشیاں بھلا کے بیٹھا ہے

بِن تیرے دل جلا کے بیٹھا ہے

چلو مل کر دعا کریں اعظم 

ایک دن عید ہم منائیں گے

Saturday, 8 May 2021

باوا جی کا دور ہے جو کرنا ہے کرتا جا

 باوا جی کا دور ہے جو کرنا ہے، کرتا جا

سچ کو جھوٹا کرتا جا جھوٹ کو سچا کرتا جا

دو روٹی سے اک روٹی اک روٹی سے آدھی کر

پتھر کا مزدور بنا، لمبی تان کے سوتا جا

ٹوٹ بٹوٹ کی کابینہ شرم و حیا سے عاری ہو

نفرت کے پھر بیج منگا، سب کھیتوں میں بوتا جا

تمہیں پتہ ہے کہ چاہتوں کے دیپ لے کر

 تمہیں پتہ ہے کہ 

چاہتوں کے دیپ لے کر

بتوں کی مانند جہاں کھڑے تھے

وہیں کھڑے ہیں

امیدِ سحر کو دیکھتے ہیں 

جو موسموں کے بدلتے تیور کو دیکھ کر بھی

Friday, 7 May 2021

باؤ جی اب بول بھی دو

 باؤ جی اب بول بھی دو

لب اپنے اب کھول بھی دو


کتنے زخم اٹھاؤ گے

کتنا اور رُلاؤ گے

بند مُٹھی کو کھول بھی دو

باؤ جی اب بول بھی دو

Thursday, 6 May 2021

سمندر روک لو گے

 سمندر روک لو گے


‏کہو تو قلم توڑ دوں

اور اپنی آنکھیں بند کر لوں

حکم ہو تو زباں بھی بند رکھوں

اور کانوں میں روئی ڈال لوں

مگر پھر بھی کچھ نہ ہو گا