Monday, 10 May 2021

اک زمانہ تیری محبت میں

 اک زمانہ تیری محبت میں

عید کے دن اداس بیٹھا ہے

ساری خوشیاں بھلا کے بیٹھا ہے

بِن تیرے دل جلا کے بیٹھا ہے

چلو مل کر دعا کریں اعظم 

ایک دن عید ہم منائیں گے

اپنے قائد کے گیت گائیں گے

اس کو چپکے سے یہ بتائیں گے

یہ جو سینے میں دل دھڑکتا ہے

بس تیری چاپ سے دھڑکتا ہے


اعظم بیگ

No comments:

Post a Comment