Saturday, 29 May 2021

تمہارے بعد کہاں کچھ نظر میں رکھتے ہیں

 تمہارے بعد کہاں کچھ نظر میں رکھتے ہیں

بجھے چراغ فقط اپنے گھر میں رکھتے ہیں

سکوتِ کنجِ قفس سے ہیں مضمحل، ورنہ

غضب کے حوصلے ہم بال و پر میں رکھتے ہیں

رواں دواں ہیں سہولت سے منزلوں کی طرف

تمہاری یاد جو رختِ سفر میں رکھتے ہیں

یہ صرف اشک نہیں ہجر میں سرِ مژگاں

تمہارے خواب بھی ہم چشمِ تر میں رکھتے ہیں

گوارا کیسے کریں اس کی تمکنت شہباز

کہ کچھ تو ہم بھی ہوا اپنے سر میں رکھتے ہیں


شہباز راجہ

No comments:

Post a Comment