Monday 31 May 2021

بھول جانے کی بھی تدبیر بتا سکتا ہوں

 بھول جانے کی بھی تدبیر بتا سکتا ہوں

میں اگر چاہوں تمہیں یار بھلا سکتا ہوں

خواہشِ وصل کو میں آگ لگا سکتا ہوں

یوں تِرے ہجر کو آنکھیں بھی دکھا سکتا ہوں

کیا شکایات کروں تجھ سے تِرے بارے میں

تیری دہلیز سے سر اپنا اٹھا سکتا ہوں

ظلم سہتے ہوئے بھی اُف جو نہیں کرتا مَیں

تیرا غم یعنی کہ تحریر میں لا سکتا ہوں

اپنی حالت سے ذرا آج ہوا ہوں غافل

خود پہ ہنستے ہوئے کو خوب رلا سکتا ہوں

اپنے لہجے پہ ذرا غور کیا ہے، کاشف

چار سن کر میں تمہیں آٹھ سنا سکتا ہوں


کاشف لاشاری

No comments:

Post a Comment