رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
اس کے چہرے کو دیکھتا ہوں میں
اور اک آہ کھینچتا ہوں میں
اپنے ماضی کی خستہ گلیوں میں
اس کی یادوں سے کھیلتا ہوں میں
کتنے پیڑوں نے میرا پوچھا ہے
دھوپ سے روز پوچھتا ہوں میں
اے مِرے ساحلِ گمان و یقیں
لے تِرا ہاتھ چھوڑتا ہوں میں
عمر فرحت
No comments:
Post a Comment