Sunday, 30 May 2021

دل کی آبدوز میں تمہیں کتنی دیر رکھا جائے

دل کی آبدوز میں


دل کی آبدوز میں

تمہیں کتنی دیر رکھا جائے

سمندر سے مشورے کر لو

تمہیں بھُلایا بھی نہیں جا سکتا

تمہارے گھر کی بالکونی دکھاتی ہے

پیلے پھولوں پر بیٹھی تتلیاں خودکشی کر رہی ہیں

اور تُم نے

خوف سے دروازہ بند کر لیا ہے

محبت

رابطے، گفتگو کی طمع سے پاک لذت

البتہ خیال کے مراقبے سے

اس کی جڑیں تازہ رہتی ہیں


امجد بابر

No comments:

Post a Comment