Saturday, 29 May 2021

روشنی لے کے تیرگی ڈھونڈی

روشنی لے کے تیرگی ڈھونڈی

تجھ کو پا کر تِری کمی ڈھونڈی

ان حسینوں سے پھیر کر آنکھیں

تُو نے کیوں مجھ سی سرپھری ڈھونڈی

خواب جنت کے دیکھنے والے

تُو نے کیوں لڑکی دوزخی ڈھونڈی

جس کو مذہب سے کچھ نہیں لینا

بیوی اس نے بھی مذہبی ڈھونڈی

میر صاحب نے عشق فرمایا

اور نیوٹن نے گریویٹی ڈھونڈی

عشق ہے نوکری نہیں ہے میاں

ایک چھُوٹی تو دوسری ڈھونڈی


عین نقوی

No comments:

Post a Comment