Sunday 30 May 2021

ظلمت ہجر میں انوار کا ہونا مشکل

 ظلمتِ ہجر میں انوار کا ہونا مشکل

دشت کی ریت پہ گلزار کا ہونا مشکل

عشق کی راہ میں اب رکھ تو دیا دل ہم نے

لیکن اس وصف کے اقرار کا ہونا مشکل

خار ٹیلے ہوں کہ طوفاں ہوں سفر میں اپنے

اب تو اس نہج پہ غمخوار کا ہونا مشکل

تپتے صحرا میں مسافر کا جھُلسنا لازم

کیونکہ اس راہ میں اشجار کا ہونا مشکل

ضبط کرنا ہی فقط اپنا مقدر ٹھہرا

سائر اس عشق کے اظہار کا ہونا مشکل


سائرہ سائر

No comments:

Post a Comment