Saturday 29 May 2021

ہر اک سو اب اجالا ہو گیا ہے

 ہر اک سو اب اجالا ہو گیا ہے

نبیﷺ کا بول بالا ہو گیا ہے

سجا کر ان کے سیرت کے نگینے

جو ادنیٰ تھا وہ اعلیٰ ہو گیا ہے

مِرے شہرِ نبی کی شان دیکھو

جہاں بھر سے نرالا ہو گیا ہے

گزرتے ہیں جہاں سے آپ لوگو

وہ رستہ نور والا ہو گیا ہے

جو ذکرِ پاک کی محفل سجائی

مِرے گھر میں اجالا ہو گیا ہے


اکرام الحق

No comments:

Post a Comment