Friday, 28 May 2021

وہ چاہتا تو ہے مجھے مسمار دیکھنا

 وہ چاہتا تو ہے مجھے مسمار دیکھنا

ممکن نہیں مگر پسِ دیوار دیکھنا

اب اس کے انتظار میں رک ہی گئی گھڑی

وہ آئے گا تو وقت کی رفتار دیکھنا

کانٹوں کا احتساب تو کرنے ہو چل پڑے

کچھ پھولوں کا بھی دوستو کردار دیکھنا

جانے لگے ہو چھوڑ کے تو جاؤ خیر سے

واپس نہ مڑ کے پھر کبھی سرکار دیکھنا

چھوڑو طبیب یار اسے لاؤ ڈھونڈ کے

ہوتا ہے کیسے ٹھیک یہ بیمار دیکھنا

چپ دوستی کے نام پہ شہزاد ہوں کھڑا

دشمن جو آئے سامنے للکار دیکھنا


شہزاد جاوید

No comments:

Post a Comment