Showing posts with label مظہر گبول. Show all posts
Showing posts with label مظہر گبول. Show all posts

Saturday, 2 March 2024

آکسیجن بھی ہچکی بھرنے لگتی ہے

 آکسیجن بھی ہچکی بھرنے لگتی ہے

جب اک پیڑ پہ آری چلنے لگتی ہے

موٹر وے ہو یا پگڈنڈی، دیکھ کے چل

دُھند میں اکثر سمت بدلنے لگتی ہے

تیرے ہجر کا اندیشہ ایسے جیسے

پٹڑی پر سے ریل اُترنے لگتی ہے

Tuesday, 19 December 2023

مجھے چھوڑ تو جسے جا ملا تجھے کیا ملا

مجھے چھوڑ تُو جسے جا ملا تُجھے کیا ملا

مجھے عُمر بھر کا خلا ملا تجھے کیا ملا

تُو گیا تُو تجھ پہ وفا کے در سبھی بند تھے

مجھے مے کدہ تو کُھلا، تجھے کیا ملا

میں تیری تلاش میں دُور تک تھا بھٹک گیا

مجھے راستے میں خُدا ملا تجھے کیا ملا

Saturday, 23 September 2023

ایسی دنیا ہے جہاں بیٹھے کھڑے پیار کریں

ایسی دنیا ہے جہاں بیٹھے کھڑے پیار کریں

میں وہاں ہوں کہ جہاں چھوٹے بڑے پیار کریں

یہ میرا حُسنِ عمل ہے میرے یوسف ثانی

تیرے ہوتے ہوئے بھی لوگ مجھے پیار کریں

تُو نعمت ہے جسے چُھو بھی نہیں سکتا کوئی

میں وہ لب ہوں جسے پانی کے گھڑے پیار کریں

Tuesday, 20 December 2022

خدا را مجھ کو دعائیں مت دو خدا خفا ہے

خدا خفا ہے


گُھٹن نہیں ہے، ہے خوف کوئی 

جو سانس لینے سے روکتا ہے

جو روکتا ہے سماعتوں کو کسی بھی آہٹ پہ جاگنے سے

سُروں کو سُننے سے روکتا ہے

بصارتوں کو کسی بھی منظر کے دیکھنے سے 

کسی نظارے کو ڈھونڈنے سے جو روکتا ہے