Saturday, 6 June 2026

بتاؤ کیا مداوا ہو

 بتاؤ کیا مداوا ہو؟


سفر میں جب کوئی منزل، پڑاؤ، راستہ نہ ہو

گھنا جنگل ہو وحشت کا 

بگولے دائروں کے ہوں 

محبت کی زمیں پر 

جب کسی منہ زور دریا کا فقط الٹا بہاؤ ہو   

بتاؤ کیا مداوا ہو؟


نجمہ نسیم

No comments:

Post a Comment