غم یونہی وقت پر نہیں پہنچے
تم کسی وقت پر نہیں پہنچے
آپ سے تو بہت اُمیدیں تھیں
آپ ہی وقت پر نہیں پہنچے
اس کے پیچھے بھی اک کہانی ہے
ہم یونہی وقت پر نہیں پہنچے
پہلی پہلی قطار والے بھی
آخری وقت پر نہیں پہنچے
دل کی تقریب رُونمائی ہو
اور پری وقت پر نہیں پہنچے
وقت جس واسطے بنا ہے خدا
آدمی وقت پر نہیں پہنچے
آخری وقت ہو کسی کا برار
اور کوئی وقت پر نہیں پہنچے
نادر برار شاہ
No comments:
Post a Comment