Thursday, 18 June 2026

ہے راہ حق یہی یہی رستہ رسول کا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے راہِ حق یہی، یہی رستہ رسولﷺ کا

منشا ہے جو خدا کا، ہے منشا رسولﷺ کا

لازم ہے ہم پہ مِدحتِ آقائے نامدارﷺ

یہ ساری کائنات ہے صدقہ رسول ﷺ کا

دونوں جہاں میں صلِ علیٰ کی ہے باز گشت

ہوتا ہے جن و اِنس میں چرچا رسولﷺ کا

اٹھا خمیر نور سے جن کا، بطورِ خاص

تھا حُسنِ بے مثال سراپا رسولﷺ کا

شافع ہے اُنؐ کی ذات، وہ خیر الانامﷺ ہیں

محشر میں کاش ہم پہ ہو سایہ رسولﷺ کا


نسرین سید

No comments:

Post a Comment