چمن فریب نظاروں کا حال کیا ہو گا
وہ آ گئے تو بہاروں کا حال کیا ہو گا
شبِ فِراق کو میں صُبح کر تو لوں لیکن
سحر ہوئی تو سِتاروں کا حال کیا ہو گا
یہ انتظارِ مُسلسل،۔ یہ اِضطرابِ درُوں
اب اور عِشق کے ماروں کا حال کیا ہو گا
چمن فریب نظاروں کا حال کیا ہو گا
وہ آ گئے تو بہاروں کا حال کیا ہو گا
شبِ فِراق کو میں صُبح کر تو لوں لیکن
سحر ہوئی تو سِتاروں کا حال کیا ہو گا
یہ انتظارِ مُسلسل،۔ یہ اِضطرابِ درُوں
اب اور عِشق کے ماروں کا حال کیا ہو گا
عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
مدِینے کا دلکش دیار اللہ اللہ
وہ ہر ذرہ باغ و بہار اللہ اللہ
وہ لبّیک لبّیک بر لب محبت
دل و رُوح کی وہ پُکار اللہ اللہ
بہ جذبِ محبت، بفیضِ تخیّل
مدِینے سے ہُوں ہمکنار اللہ اللہ
غُبارِ درد سے سارا بدن اٹا نِکلا
جسے بھی خندہ بہ لب دیکھا غمزدا نکلا
اب احتیاط بھی اور کیا ہو بے لباس تو ہوں
اک آستین سے مانا کہ اژدہا نکلا
مِرے خلوص پہ شک کی تو کوئی وجہ نہیں
مِرے لباس میں خنجر اگر چھُپا نکلا
بہار بن کے خِزاں کو نہ یوں دِلاسا دے
نِگاہیں پھیر لے اپنی نہ خُود کو دھوکا دے
مصافِ زیست ہے بھر دے لہُو سے جام مِرا
نہ مُسکرا کے مُجھے ساغرِ تمنا دے
کھڑا ہُوا ہُوں سرِ راہ مُنتظر کب سے
کہ کوئی گُزرے تو غم کا یہ بوجھ اُٹھوا دے