Thursday, 12 November 2026

جو ترے در سے نکلتا ہے بکھر جاتا ہے

 جو تِرے در سے نِکلتا ہے بکھر جاتا ہے

تم جسے چھوڑ کے جاتے ہو وہ مر جاتا ہے

راستہ دیکھتا رہتا ہے اکیلا ہی شجر

جو مسافر بھی گُزرتا ہے گُزر جاتا ہے

پھر کبھی بھی یہ نہ کہنا کہ بِچھڑنا ہے تمہیں

ہِجر کے نام سے بھی دل مِرا ڈر جاتا ہے

کیا محبت کے اصولوں کا نہیں اس کو پتا

کر کے وعدہ وہ ہر اک بار مُکر جاتا ہے


سیده فلزا تسکین

No comments:

Post a Comment