اِنسان جب سے زر کا پرستار ہو گیا
دُنیا میں گرم قتل کا بازار ہو گیا
صُحبت کسی فقیر کی ملنے کی دیر تھی
گُمراہ شخص صاحبِ کردار ہو گیا
پھیلا رہا ہے ہاتھ رعایا کے سامنے
گُمراہ شخص صاحبِ کردار ہو گیا
کیسے کہوں کہ اعلیٰ ہے اس کا حسب نسب
کم اصل کو جو آئینہ بردار ہو گیا
قاتل کو مِل بھی جائے سزا موت کی تو کیا
وِیران تو غریب کا گھر بار ہو گیا
بٹوارا گھر کا ہوتے ہی قسمت بھی بٹ گئی
کوئی غریب، اور کوئی زردار ہو گیا
جب شاعری کی شین سے واقف تلک نہیں
مخلص کا پھر بھی طُرّہ کہ فنکار ہو گیا
مخلص مصوری
No comments:
Post a Comment