عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
سلام اس پر کہ جس نے پرچمِ توحید لہرایا
سلام اس پر کہ جس نے گُمرہوں کو راہ پر لایا
سلام اس پر کہا جاتا ہے نُورِ اوّلیں جس کو
سلام اس پر کہ کہیے رحمت اللعالمیں جس کو
سلام اس پر کہ کہیے باعثِ کون و مکاں جس کو
سلام اس پر کہ کہیے تاجدارِ دو جہاں جس کو
سلام اس پر کہ کھولے ظُلمتوں کے سب بھرم جس نے
سلام اس پر کہ روشن کر دی ہے شمعِ حرم جس نے
سلام اس پر فرشتوں کے لبوں پر جس کا نام آیا
سلام اس پر خُدا کا عرش سے جس کو سلام آیا
سلام اس پر کبھی جس نے نہ اپنا فیصلہ بدلا
سلام اس پر کبھی جس نے نہ دُشمن سے لیا بدلا
سلام اس پر نظر! پیدا ہوئے ہم جس کی اُمّت میں
سلام اس پر کہ جو دے گا جگہ دامانِ رحمت میں
نظر جالنوی
غلام ادریس
No comments:
Post a Comment