Monday, 9 November 2026

اک عجب بے بسی میں الجھے ہیں

 اک عجب بے بسی میں اُلجھے ہیں

کیسی دیوانگی میں الجھے ہیں

سازشیں دُشمنوں کی ایک طرف

دوستوں کی ہنسی میں الجھے ہیں

اک تعلق سُلجھ نہیں پایا

کیونکہ ہم نوکری میں الجھے ہیں

موت کی فکر کی بھی فکر نہیں

اس قدر زندگی میں الجھے ہیں

اور بھی زُود رنج ہو بیٹھے

جب سے ہم آگہی میں الجھے ہیں

کیا ہے کہنا، تو کیا نہیں کہنا

اپنی ہی شاعری میں الجھے ہیں


رانا احمد شہید

No comments:

Post a Comment